'جنسی جرائم معاملے میں مرد کا موقف بھی سنا جائے'، بے قصوروں کو پھنسائے جانے پر کیرالہ ہائی کورٹ کا اظہار تشویش

دراصل معاملہ یہ ہے کہ خاتون نے الزام لگایا تھا کہ کمپنی کے منیجر نے اس کے ہاتھوں کو غلط طریقے سے پکڑا۔ وہیں ملزم نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ خاتون نے اسے گالیاں اور دھمکیاں دیں۔ انہوں اس تعلق سے ایک پین ڈرائیو میں خاتون کی مبینہ باتیں ریکارڈ کرکے پولیس کو سونپی۔ عدالت نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ تھا جس میں جانچ افسر کو ملزم کی شکایت بھی جانچ کرنی چاہیے تھی۔

عدالت نے ملزم کو 50٫000 روپے کی ضمانت رقم اور دو اہل ضمانت دار کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ ملزم کی جانچ میں تعاون کرنے، گواہوں کو متاثر یا ڈرانے کی کوشش نہ کرنے اور جب بھی جانچ افسر بلائے پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *