کرناٹک میں برڈ فلو کی روک تھام کے اقدامات، فارمز میں مرغیوں کو مارنے کا حکم

برڈ فلو کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سے آنے والی پولٹری مصنوعات پر سخت نگرانی شروع کر دی ہے۔ ریاست میں ہر ماہ تقریباً چار کروڑ برائلر مرغیاں تیار کی جاتی ہیں، جبکہ 73 بریڈر یونٹس اور 20,000 پولٹری کسان اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔

مہاراشٹر سے متصل ضلع بیلگاوی میں انتظامیہ نے چکن کے نمونوں کی جانچ شروع کر دی ہے اور سرحد پر چیک پوسٹ قائم کر دیے گئے ہیں۔ برڈ فلو کی خبروں کے بعد مقامی پولٹری کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، کیونکہ عوام نے مرغی اور انڈے خریدنے میں احتیاط برتنا شروع کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *