
جے پور: راجستھان کے اجمیر ضلع کے نصیر آباد کے قریب جمعہ کی صبح پک اپ اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں ایک شخص کی موت اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پک اپ میں سوار تمام لوگ سنواریہ سیٹھ کے درشن کرکے گھر واپس جا رہے تھے کہ جھڈواسہ گاؤں کے قریب اچانک ایک ٹرک نے پک اپ گاڑی کو ٹکر مار دی۔
ٹکر اتنی زبردست تھی کہ پک اپ گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔ حادثے میں پک اپ میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ حادثے کے بعد شدید زخمیوں کو اجمیر کے جے ایل این اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران ہریوم سنگھ کی موت ہو گئی۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔