ای او ڈبلیو کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) منگیش شنڈے نے بتایا کہ نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) دیورش ششیر کمار گھوش نے دادر پولیس اسٹیشن میں بینک کے سابق جنرل منیجر ہیتیش مہتا کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ مہتا اور ان کے ساتھیوں نے مجرمانہ سازش کے تحت 122 کروڑ روپے کا غبن کیا۔ ان پر بینک کے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔