الجولانی پر اعتماد نہیں، شام پر قبضہ جاری رکھیں گے، صیہونی وزیر جنگ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی وزیر جنگ نے کہا: جولانی شام میں برسراقتدار آئے ہیں جبکہ وہ صرف سرکاری لباس زیب تن کرنے اور باتیں کرنے والے ایک شخص ہیں لیکن ہم ان پر اعتماد نہیں کرتے۔”

اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ہماری پالیسی جبل الشیخ کی بلندیوں اور جنوبی شام کے اسٹریٹیجک علاقوں میں غیر معینہ مدت تک قبضہ برقرار رکھنا رہنا ہے۔ جنوبی شام کو ہتھیاروں سے پاک علاقہ ہونا چاہیے۔ 

صیہونی وزیر جنگ نے دعوی کیا کہ دو دن پہلے شام کی نئی حکومت نے  ملک کے جنوب میں بعض فوجی مراکز میں فوج تعینات کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری فضائیہ نے ان مراکز کو نشانہ بنایا۔”

 صیہونی رژیم نے بدھ کی رات شام کے جنوبی علاقوں کو بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ 

واضح رہے کہ امریکی صیہونی آشیرباد سے شام پر قبضہ کرنے والے الجولانی اپنے آقاوں کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ انہیں اپنے توسیعی منصوبے کے ایک وقتی مہرے سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ امریکی صیہونی منصوبے کا حصہ بننے والے الجولانی کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *