ایران 2029 تک جوہری توانائی سے چلنے والی بجلی کی پیداوار تین گنا کر دے گا

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد نے اسلمی نے کہا: ہم ساتویں ترقیاتی منصوبے (2029) کے اختتام تک ملک کی جوہری صلاحیت کو 1,000 سے 3,000 میگا واٹ  تک بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلے ہی بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ میں دو پاور یونٹس کی تعمیر مکمل کرچکا ہے جب کہ کارون پروجیکٹ کی تعمیر دوبارہ شروع کر دی ہے۔ 

اسلمی نے کہا کہ جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے دوسرے مرحلے میں دو پاور یونٹ شامل ہوں گے۔

جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے زور دیا کہ خوزستان میں کارون نیوکلیئر پاور پلانٹ ایران کی طویل مدتی توانائی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *