بی جے پی کے 32 رہنماؤں کی سیکوریٹی واپس لی گئی، سبھی کا تعلق مغربی بنگال سے

جن 32 رہنماؤں کی سیکوریٹی واپس لی گئی ہے، وہ سبھی مغربی بنگال سے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں ان رہنماؤں کا نام بھی شامل ہے جو گزشتہ سال لوک سبھا انتخاب میں شکست سے دوچار ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس میں سابق وزیر دشرتھ ٹرکی، سکھدیو پنڈا اور سابق آئی پی ایس افسر دیواشیش دھار کا نام بھی شامل ہے۔

ان کے ساتھ ہی ابھیجات داس، ڈائمنڈ ہاربر سے سابق ایم ایل اے دیپک ہلدر، لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی امیدوار رہیں پریہ ساہا، لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی امیدوار رہے دھننجے گھوش کا نام بھی شامل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *