
حاجی پور: بہار کے ویشالی ضلع کے گنگا برج تھانہ علاقہ سے پولیس نے پک اپ وین میں لدی انگریزی شراب کے 198 کارٹنوں کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بدھ کی رات ٹول پلازہ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔
اس دوران ایک پک اپ وین کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران پک اپ وین سے ہریانہ ساختہ انگریزی شراب کے 198 کارٹن برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ شراب کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پک اپ وین میں سفر کرنے والے پٹنہ ضلع کے رہنے والے راہل کمار اور جتیندر کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔