ادارہ العلم انٹرنیشنل اکیڈمی ممبی کا چھ سالہ کامیاب سفر مکمل ۔عال آباد کے 5 طلبا کی عالمیت کی تکمیل

ادارہ العلم انٹرنیشنل اکیڈمی ممبی کا چھ سالہ کامیاب سفر مکمل ۔ 

 

شہر عادل آباد کے پانچ طلبہ مولانا عبد العظیم اسعدی سمیت مولانا محمد یعقوب علی اسعدی، مولانا محمد احتشام اسعدی، مولانا شعیب فیصل حسینی اسعدی، اور مولانا محمد صادق اسعدی کو عالمیت مکمل کرنے پر دستار بندی کرتے ہوئے سند عطا کی گئی 

 

 

عادل آباد۔26/فروری(اردو لیکس) ادارہ العلم انٹرنیشنل اکیڈمی ممبی نے اپنے چھ سالہ کامیاب سفر کے دوران ایک عظیم جلسہ “ختم بخاری و دستار فضیلت” کا انعقاد کیا، جس میں شہر عادل آباد کے پانچ نمایاں طلبہ نے شعبہ عالمیت سے فراغت حاصل کی۔ اس پروگرام میں مدرسہ سمیہ للبنات کے ناظم و بانی، مولانا عبد العظیم اسعدی سمیت دیگر معزز علماء کرام جیسے مولانا محمد یعقوب علی اسعدی، مولانا محمد احتشام اسعدی، مولانا شعیب فیصل حسینی اسعدی، اور مولانا محمد صادق اسعدی نے شرکت کی۔یہ حضرات اپنی تمام دینی مصروفیات کے باوجود چھ سالہ عرصہ میں درس نظامی کو مکمل کرکے اس بات کا ثبوت پیش کیا کہ علم کا حصول عمر کا محتاج نہیں ہوتا۔ ان حضرات نے اس سفر کو مکمل کر کے یہ پیغام دیا کہ طالب علم کو محض شوق اور طلب کی ضرورت ہوتی ہے، علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔اس موقع پر مولانا عبد العظیم اسعدی نے طلبہ کی محنت اور عزم کو سراہا اور ان کی کامیابی کو علم کی معراج قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “یہ حضرات نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک روشن مثال ہیں کہ علم کا طلب اور شوق انسان کو ہر عمر میں کامیاب بنا سکتا ہے۔”اس موقع پر جمع ہونے والے علم دوست افراد نے بھی ان کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی محنت اور لگن کی بھرپور ستائش کی۔ مولانا یعقوب علی اسعدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ العلم انٹرنیشنل اکیڈمی نے نہ صرف تعلیم بلکہ دینی شعور میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔نیز فارغ ہونے والوں میں 10 طلبہ اور 7 طالبات موجود تھی اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا احمد علی صاحب ندوی خلیفہ و مجاز مولانا منیر صاحب کا لینہ ممبی، مہمان خصوصی حضرت مولانا عیسیٰ بند الہی صاحب خلیفہ و مجاز حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب، اور درس بخاری حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی صاحب ناظم جمعیتہ علماء مہاراشٹرا نے دیا۔اسکے علاوہ اساتذہ کرام اور ممبی کے اکابر علماء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ہہ جلسہ نہ صرف تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ایک موقع تھا بلکہ یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ دین کی سچی محبت اور علم کا جذبہ انسان کو ہر مقام پر کامیابی کے دروازے تک پہنچا سکتا ہے۔ اس تاریخی موقع پر شرکاء نے فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ اپنی علم کی روشنی سے امت مسلمہ کی خدمت میں کامیاب ہوں۔آخر میں، ادارہ العلم انٹرنیشنل اکیڈمی کے ذمہ داران نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ادارہ مزید طلبہ کی تربیت اور تعلیم کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *