حماس اور صہیونی حکومت کا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اتفاق

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مصری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

مصری ذریعے نے تصدیق کی کہ ثالثوں نے اس ہفتے کے دوران رہا کیے جانے والے تمام فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے حوالے سے معاہدہ کرلیا ہے۔

مصر کی نگرانی میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل اس وقت مکمل ہوگا جب چار صیہونی قیدیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صہیونی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے 6 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 620 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے سے انکار کردیا تھا، جس سے جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

اس کے برعکس حماس نے اب تک اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *