پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس رہنماؤں کے سوال پر بیریندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس 150 سال پرانی جماعت ہے، اور اس میں رہنماؤں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جب وہ خود کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، تو انہیں جلد ہی احساس ہو گیا کہ بی جے پی کی نظریات بالکل مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے کبھی توقع نہیں تھی کہ کوئی حکومت کسانوں کے خلاف ہو سکتی ہے۔”
انہوں نے مرکز کی اگنی پتھ اسکیم پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اس منصوبے کے تحت بھرتی کیے جانے والے فوجیوں کو صرف چار سال بعد ریٹائر کر دیا جائے گا، جس سے فوج کی حالت خراب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور راہل گاندھی واضح کر چکے ہیں کہ اگر ان کی حکومت بنی تو اس اسکیم کو ختم کر دیا جائے گا۔