
جموں: بی ایس ایف اہلکاروں نے بدھ کی علی الصبح پٹھان کوٹ بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک در انداز کو مار گرایا۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایاکہ 26 فروری 2025 کو علی الصبح بی ایس ایف اہلکاروں نے مشتبہ نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا جس دوران ایک در انداز کو ضلع پٹھان کوٹ پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کو عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا: ‘در انداز کو چوکس فوجیوں نے چیلنج کیا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی’۔
ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس در انداز کو بے اثر کر دیا اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا’۔انہوں نے کہا: ‘پاکستانی رینجروں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے’۔