حزب اللہ اپنے مشن میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور کامیاب ہے، جنرل باقری

مہر نیوز کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ سے ثابت ہوا کہ مزاحمت اور حزب اللہ اپنے مشن میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرعزم ہیں۔ 

انہوں نے شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں تشییع جنازے کی تقریب میں لبنان کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی نے شرکت کی، جو کہ مزاحمت کی عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

جنرل باقری نے زور دیا کہ حزب اللہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگئی ہے اور وہ اس عظیم اجتماع کے ذریعے اپنی طاقت اور جہادی عزم میں اضافہ کر چکی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *