حکومت ایرانی پروازوں سے متعلق فیصلہ منسوخ کرے، لبنانی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کی حامی جماعت کے سربراہ محمد رعد نے اپنے خطاب کے دوران ملک پر صیہونی رژیم کے قبضے اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام نے اپنے ملک کی آزادی اور ترقی کے حصول کے لئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

 محمد رعد نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ اقوام کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ امریکہ کی حمایت سے جاری ہے اور کوئی قانون یا شریعت اس جنگ کی اجازت نہیں دیتی، لیکن عالمی استکبار انسانوں کے قتل عام پر مصر ہے۔

حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ غزہ کے خلاف قابض حکومت کی جنگ  ایک وحشیانہ جارحیت ہے اور تمام ممالک کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسانیت صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قاتل رژیم کے حامیوں خاص طور پر امریکہ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

 محمد رعد نے کہا کہ ہم لبنانی حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ بیروت کے ہوائی اڈے پر ایرانی طیاروں کی لینڈنگ پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کرے، کیونکہ یہ اسرائیل کے بے بنیاد دعووں کے دباو میں آکر کیا گیا ہے۔

 محمد رعد نے کہا کہ شہدائے مقاومت سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی الوداعی تقریب میں لاکھوں لوگ صرف شہید قائدین سے محبت کے اظہار کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ، وہ اس بات پر زور دینے آئے تھے کہ وہ مزاحمت سے وفادار ہیں اور اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *