نو نہال ہائی اسکول کورٹلہ میں مفت میڈیکل کیمپ

 

نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ پر نسپل محمد عبدالرحیم کے بموجب آج 25 فروری بروز منگل کو نو نہال ہائی اسکول میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ نو نہال ہائی اسکول کے بھرپور تعاون سے، جناب شری سنکیس راجیشور صاحب نے E Prajwal Bengaluru، شری میڈکاور اور آئی میکس کے مکمل اشتراک سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں نہ صرف مفت طبی معائنے کیے گئے بلکہ عوام کو صحت کی دیکھ بھال کے متعلق بیداری بھی دی گئی۔

 

 

اس موقع پر سری صاحب اور راجیشور صاحب نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے تئیں سنجیدگی اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ کورٹلہ منڈل کے ہر گاؤں میں اسی طرح کے ریگولر میڈیکل کیمپس منعقد کیے جائیں گے تاکہ صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ E Prajwal اور Best Care اس مہم میں مسلسل کام کرتے رہیں گے اور عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔

 

یہ کیمپ نو نہال ہائی اسکول میں منعقد کرنے پر اسکول کے پرنسپل صاحب نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

اس کیمپ میں مفتی مجیب الرحمٰن صاحب صدر جمعتہ العلماء کورٹلہ ،مولانا عبد الرحیم طارق اسعدی ناظم مدرسہ احیاء العلوم حافظ مجاہد علی امام جا مع مسجد، ملاں مسعود صاحب

محمد عبد المصور نا مہ نگار ،محمد سلیم فاروقی ، نا مہ نگار سیاست،الیاس احمد خان صاحب نامہ نگار روزنامہ منصف کے علاوہ اساتذہ واولیاء ے طلبہ کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا۔

جگتیال ضلع کے طلباء اور عوام ہیلتھ کارڈز کے متعلق مکمل معلومات کے لیے 8143911437 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *