مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ نے روس اور یوکرین کے درمیان کئی سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔
سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں 10 ووٹ آئے جبکہ 5 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک اور قرارداد منظور کی ہے جسے یوکرین اور مغربی ممالک نے تیار کیا تھا، تاہم امریکہ نے پہلی بار روس مخالف اس قرارداد کی مخالفت کی۔
اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے قرارداد کی منظوری سے قبل کہا کہ واشنگٹن جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی روس مخالف قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی قرارداد کوئی امن معاہدہ نہیں بلکہ امن کی جانب ایک راستہ ہے۔