
نئی دہلی: موما داس ، ٹیبل ٹینس کی ایک ہندوستانی آئیکون سمجھی جاتی ہیں۔ وہ اپنی گیم کو بروقت بدلنے والی ذہنیت کے لیے مشہور ہیں۔
انہوں نے 19 کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرکے ریکارڈ توڑا ہے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر 100 تمغوں کی متاثر کن تعداد حاصل کی ہے۔
مغربی بنگال کے نارکلڈنگا میں 24 فروری 1984 کو پیدا ہونے والی موما داس ایک ماہر ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہیں ۔
دو دہائیوں پر مشتمل اپنے ٹیبل ٹینس کیریئر کے ساتھ وہ ملک میں اس کھیل کی ایک اہم شخصیت رہی ہیں۔
متعدد بار کی قومی چیمپئن نے اپنی غیر معمولی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے ۔
داس نے ہندوستان میں ٹیبل ٹینس کو مقبول بنانے اور کھلاڑیوں کی نئی نسل کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اپنی کھیلوں کی کامیابیوں کے علاوہ ، انہیں ہندوستانی ٹیبل ٹینس میں ان کی خدمات کے لیے باوقار ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔
موما داس ملک کے کھیلوں کے منظر نامے میں ایک قابل احترام شخصیت ہیں ۔انہوں نے اپنے کیریئر میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں میلبورن میں منعقدہ 2006 کے کامن ویلتھ گیمز کوخواتین کی ٹیم پر مشتمل تھا، جس میں انہوں نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
سال2010 کے کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
سال2015 کی کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں 2 تمغے یعنی چاندی اور کانسہ جیتنے والی وہ پہلی ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی بنیں۔موما کے پاس جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ٹیبل ٹینس کھلاڑی کے ذریعے سب سے زیادہ سونے کے آٹھ تمغے جیتنے کا ریکارڈ موجود ہے۔ساؤتھ ایشین گیمز ، 2016 میں ٹیم سنگلز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
اس کے بعد کامن ویلتھ گیمز ، 2018 میں خواتین کی ٹیم میں سونے کا تمغہ اور خواتین کے ڈبلز میں چاندی کا تمغہ جیتا۔