عمر عبداللہ کا وزیر اعظم کی طرف سے موٹاپے کے خلاف مہم میں شامل کئے جانے پر اظہار خوشی

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی موٹاپے کے خلاف مہم میں شامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹاپا طرز زندگی سے متعلق متعدد صحت کے مسائل کا سبب بنتا ہے۔

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دس ممتاز شخصیات کو موٹاپے کے خلاف قومی تحریک میں شامل ہونے اور صحت مند کھانے کے استعمال کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے مدعو کیا۔

ان ممتاز شخصیات میں جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی شامل ہیں۔

موصوف وزیر اعلیٰ نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے’ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں کہا: ‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی طرف سے شروع کی گئی موٹاپے کے خلاف مہم میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘ موٹاپا طرز زندگی سے متعلق متعدد صحت کے مسائل جیسے دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس، فالج اور سانس لینے میں دشواری نیز ذہنی صحت کی حالتوں جیسے بے چینی اور ڈپریشن وغیرہ کا سبب بنتا ہے’۔

عمر عبداللہ نے اس مہم میں شامل ہونے کے لئے مزید دس شخصیات کو نامزد کیا۔انہوں نے کہا: ‘ آج میں موٹاپے کے خلاف وزیر اعظم کی مہم میں شامل ہونے کے لیے 10 لوگوں کو نامزد کر رہا ہوں اور ان سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ اس لڑائی کو آگے بڑھانے کے لیے مزید 10 افراد کو نامزد کریں’۔

وزیر اعلیٰ نے جن دس افراد کو نامزد کیا ہے ان میں کرن شا، ساجن جنڈل، دی پیکا پاڈو کون، ثانیہ مرزا، عرفان ٹھان، سپپریا سولے، کلدیپ ہنڈو، شیتل آرچر، اقرا رسول اور پالک کور برجل شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *