ڈگریوں یا عارضی اسناد پر آدھار نمبر طبع نہ کرنے کی ہدایت

[]

نئی دہلی: طلباء کی ڈگریوں اور عارضی اسناد پر آدھار نمبر طبع کرنے کے خلاف یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت جاری کی گئی۔

اعلیٰ تعلیم کو باقاعدہ بنانے والے ادارہ (یو جی سی) ان اطلاعات کے بیچ کہ ریاستی حکومتیں یونیورسٹیوں کی جانب سے جاری کی جانے والی ڈگریوں اور عارضی اسناد پر مکمل آدھار نمبر طبع کرنے پر غور کررہی ہیں، یہ ہدایت جاری کی۔

تمام یونیورسٹیوں کو موسومہ یکم ستمبر کے مکتوب میں سکریٹری یو جی سی منوج جوشی نے کہا کہ اس تعلق سے آدھار ریگولیشن 2016 کے قاعدے 6 کے تحت ذیلی قاعدے (37) کی جانب توجہ مبذول کرائی جاتی ہے کہ کوئی شخص جو آدھار کا حامل ہے اس کے اندراجات کو عوام کے علم میں نہیں لائے گا (اعلان نہیں کرے گا) تاوقتیکہ کسی موزوں ذرائع سے آدھار نمبر تبدیل کیا جائے یا منسوخ کیا جائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *