کے کویتا کی وسیع القلبی مثالی – پارٹی لیڈر کے لئے زیراکس سنٹر کے قیام میں فراخدلانہ تعاون

کے کویتا کی وسیع القلبی مثالی

پارٹی لیڈر کے لئے زیراکس سنٹر کے قیام میں فراخدلانہ تعاون

رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس خود افتتاح کریں گی۔

ضلع محبوب آباد کے دورہ میں مختلف پروگرامس شامل

رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس و صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا غریبوں کی مدد اور انسانیت نوازی کے لئے جانی جاتی ہیں۔ پارٹی کے کارکنوں اور پارٹی سربراہ کے سی آر کے مداحوں کے ساتھ وہ ہمیشہ کھڑی رہتی ہیں۔

 

ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کے لئےکے کویتا نے ایک بار پھر وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا ہے۔محبوب آباد ضلع کے دنتالا پلی منڈل کے رامانوجا پورم گاؤں کے سی ستیش کا خاندان 2001 سے ہی بی آر ایس سے وابستہ ہے۔ستیش بی آر ایس کا سرگرم کارکن اور کے سی آر کا زبردست مداح ہے۔ ستیش، جو بچپن سے ہی قوت سماعت کے مسئلہ سے دوچار ہے، ستیش نے ڈگری تک تعلیم مکمل کی ہے۔ تاہم خود روزگار کے لئے انہیں زیراکس مشین اور لیاپ ٹاپ کی ضرورت تھی، جس کے بارے میں انہوں نے حال ہی میں کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر ایم ایل سی کویتا کو مسیج روانہ کیا۔ کلواکنٹلہ کویتا نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اورستیش کے لئے خود روزگار کے ضروری وسائل کا انتظام کیا۔ نہ صرف زیراکس سنٹر کے قیام میں مدد فراہم کی بلکہ وہ 24 فروری پیر کو رامانوجا پورم پہنچ کر اس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح بھی انجام دیں گی۔

 

دوسری جانب کے کویتا محبوب آباد ضلع میں پیر کو مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ رامانوجا پورم میں زیراکس سنٹر کے افتتاح کے بعد وہ ماری پیٹہ منڈل کے چِلنچرل گاؤں میں تلنگانہ جاگروتی کی رہنما ماری پیلی مادھوی کے نئے گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ بعد ازاں وہ کُروی ویر بھدراسوامی مندر کا دورہ کر یں گی۔ کے کویتا محبوب آباد ضلع کے بی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گی ۔

 

اسی روز وہ گلوکار مانکوٹا پرساد کے گھر بھی جائیں گی اور پھر کیسمُدرم مرچ یارڈ کا دورہ کریں گی۔ محبوب آباد کے اپنے دورہ کے اختتام کے بعد وہ بھوپال پلی ضلع روانہ ہوں گی جہاں وہ شادی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *