ہماچل حکومت نے عوام کو دیا تحفہ، 700 نئی بسوں کی خریداری کو ملی منظوری

شملہ کے ہوٹل ہالی ڈے ہوم میں ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں نئی بسوں کی خریداری کو ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ یہ میٹنگ نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری کی صدارت میں ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

ہماچل پردیش حکومت نے ریاست کے لوگوں کو بڑی خوش خبری دی ہے۔ حکومت نے 700 نئی بسوں کی خریداری کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ دراصل ہفتہ (22 فروری) کو شملہ کے ہوٹل ہالی ڈے ہوم میں ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں نئی بسوں کی خریداری کو ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ یہ میٹنگ ہماچل پردیش حکومت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا ذمہ سنبھال رہے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری کی صدارت میں ہوئی۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں کئی اور اہم فیصلے بھی لیے گئے ہیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 159ویں میٹنگ میں 700 نئی بسوں کی خرید کو منظوری دی گئی ہے۔ اس سے ریاست میں سرکاری بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کو سہولیات فراہم ہوں گی۔ اس موقع سے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت کی جانب سے 15 سالہ پرانی ڈیزل بسوں کو ہٹا کر نئی بسیں لانے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس سمت میں ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تیزی سے کام کر رہا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’’کارپوریشن منافع کے لیے نہیں، بلکہ لوگوں کی خدمت کے لیے کام کرتی ہے۔‘‘

میٹنگ کے بعد شملہ میں نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلوں کے بارے میں جانکاری دی۔ پریس کانفرنس کے دوران جب نائب وزیر اعلیٰ سے بسوں کے کرایے میں اضافے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں کرایے میں اضافے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ یہ ریاستی حکومت کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔ بس میں سفر کے دوران خواتین کو ملنے والی سبسڈی کو ختم کرنے کے سوال پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’کارپوریشن عوام کی خدمت کے لیے کام کر رہی ہے اور خواتین کو 50 فیصد ملنے والی سبسڈی بھی اسی کا حصہ ہے۔ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن منافع کے لیے کام نہیں کرتی ہے۔‘‘

علاوہ ازیں اس میٹنگ میں 2 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں (ایمرجنسی رسپانس وہیکل) اور 4 کرین خریدنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری نے بتایا کہ ایچ آر ٹی سی نے پچھلے ایک سال کے دوران قریب 70 کروڑ کی آمدنی حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ نے کہا 297 ٹائپ-1 ای-بسوں کی خریداری سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میٹنگ میں ان بسوں کے متعلق ’پرچیز کمیٹی‘ کی منظوری کو قبول کر کے ان بسوں کی خریداری کو حتمی منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ تمام بسیں آئندہ 4 ماہ میں مسافرین کی سہولیات کے لیے دستیاب ہوں گی۔ علاوہ ازیں 24 نئی سپر لگزری بسوں کی خریداری کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی کابینہ کو منظوری کے لیے ایک تجویز بھیجا جائے گا۔ میٹنگ میں 37 سیٹر 250 ڈیزل بسوں کو خریدنے کے لیے ٹینڈر طلب کرنے کو بھی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی 100 مِنی بسوں کے لیے ری-ٹینڈرنگ کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *