انڈیگو ایر کی حیدرآباد سے مدینہ راست فلائٹ ۔ حیدرآبادی پائلٹ خالد نواز نے پہلی فلائٹ اڑائی۔ مدینہ ایرپورٹ پر واٹر سلیوٹ

ریاض ۔ کے این واصف

انڈیگو ایر لائنز نے حیدرآباد سے مقدس شہر مدینہ منورہ کے لئے راست پرواز کا آغاز کیا۔ یہ فلائٹ ہفتہ مین دن پیر، جمعرات اور ہفتہ کے روز چلے گی۔ جس سے عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔ یہ فلائٹ حیدرآباد سے مدینہ منورہ کی مسافت 5 گھنٹے 47 منٹ مین طئے کرے گی۔

 

حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ کے CEO پردیپ پائیکر نے بتایا کہ نئی فضائی روٹ سے ایرپورٹ کے بین الاقوامی رابطہ مین توسیع ہوگی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد سے مزید بین الاقوامی مسافت کو مربوط کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مسافرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔ پردیپ نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر مسافرین کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

 

انڈیگو کے مطابق حیدرآباد ۔ مدینہ فلائٹ انڈیگو کی 38 وین بین الاقوامی منزل ہے۔ اور اس پہلی فلائٹ کے کیپٹن خالد نواز اور کوپائلیٹ سلویٰ فاطمہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ خالد نواز ورنگل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سعید نواز کے فرزند ہیں‌۔ ماہر تخدیر Anesthetist ڈاکٹر سعید نواز ایک طویل عرصہ سے ریاض میں کنگ سعود یونیورسٹی ہاسپٹل سے وابستہ ہیں۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ سلویٰ فاطمہ کو پائلٹ بننے مین ایڈیٹر سیاست جناب ذاہد علی خاں کا بڑا اہم رول رہا۔

 

مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر انڈیگو ایر کی پہلی راست فلائٹ پہنچنے پر ایویشن کی رویات کے مطابق فلائٹ کو Water Salute دیکر استقبال کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *