
لاس اینجلس: امریکی کمپنی انٹیوٹو مشین اس مہینے کے آخر میں ناسا سائنس کو چاند کی سطح پرپہنچانے کے لیےاپنا دوسرا قمری مشن شروع کرے گی۔
ناسا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اس مشن کا کوڈ نیم آئی ایم-2 ہے۔ یہ بدھ، 26 فروری کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9راکٹ پر اڑان بھرے گا۔
ناسا کے مطابق، لانچ کے بعد انٹیٹو مشین کا قمری لینڈر، ایتھینا، جمعرات 6 مارچ سے پہلے چاند کی سطح پر اترنے سے قبل تقریباً ایک ہفتہ چاند پر ٹرانزٹ میں گزارے گا۔
ناسا کے مطابق، لینڈر چاند کے ماحول کو اور زیادہ سمجھنے کے لئے ناسا سائنس انویسٹیگیشن اور ٹیکنالوجی کے مظاہروں کو لے کر جائے گا اور مستقبل کے انسانی مشنوں کو چاند کی سطح پر تیار کرنے میں مدد کرے گا۔
آئی ایم-2 کے ساتھ رائیڈ شیئر کے طور پر لانچ ہونے والا ناسا کے لونر ٹریبلیزر اسپیس وہیکل بھی چاند کے مدار کی طرف بھی اپنا سفر شروع کرے گا جہاں یہ چاند پر پانی کی مختلف شکلوں کی تقسیم کا نقشہ بنائے گا۔