تل ابیب میں دھماکے، صہیونی داخلی سیکورٹی ادارے کا سربراہ برطرف کرنے کا مطالبہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تل ابیب کے جنوبی علاقے میں تین بسوں میں دھماکے کے بعد صہیونی سیکورٹی ایجنسیاں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کے وزراء نے شین بٹ کی جانب سے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

وزراء نے دھماکوں کی قبل از وقت اطلاع دینے میں ناکامی اور مختلف علاقوں میں مشکوک آلات کی موجودگی کو اسرائیلی آباد کاروں کے تحفظ میں ایجنسی کی کمزوری اور نااہلی کی واضح علامت قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق بسوں میں دھماکوں کے بعد بن گوریان ائیرپورٹ پر حفاظتی انتظامات سخت کیے ہیں۔ ائیرپورٹ جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کے بعد مسافروں اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بسوں میں دھماکوں کے بعد وزیراعظم نتن یاہو نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *