کار اور ٹرک کے ٹکرانے سے پٹنہ کے چھ لوگوں کی موت

بھوجپور: بہار میں ضلع بھوجپور کے جگدیش پور تھانہ علاقہ کے تحت آرہ-موہنیا قومی شاہراہ پر دلہن گنج بازار کے پاس تیز رفتار کار آج صبح ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں مہا کمبھ سے واپس آنے والے پٹنہ کے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔

پولس ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ پریاگ راج میں مہاکمبھ میں نہانے کے بعد لوگ کار سے واپس آ رہے تھے۔

دلہن گنج بازار میں پٹرول پمپ کے نزدیک قومی شاہراہ پر پہلے سے کھڑے ٹرک سے تیز رفتار کار ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

تمام مہلوکین پٹنہ کے رہنے والے تھے اور جمعرات کے روز مہا کمبھ میں نہانے کے لیے نکلے تھے۔

حادثے کی وجہ کار ڈرائیورلالو بابو سنگھ کو نیند آنا بتایا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی، کار میں پھنسی لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ لاشوں کو گاڑی سے نکالنے کے لیے پولس کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔

مہلوکین کی شناخت پٹنہ کے کرونا دیوی (56) ، آشا کرن (28) ، جوہی رانی (25) ، پریام (20) ، سنجے کمار (60) اور لال بابو سنگھ (25) کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام مہلوکین جمعرات کے روز مہا کمبھ میں نہانے کے لیے پریاگ راج گئے تھے۔A



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *