
اناؤ: اتر پردیش میں ضلع اناؤ کے اوراس علاقے میں 20/21 فروری کی درمیانی رات مسلح مڈبھیڑ کے بعد پولس نے ایک لڑکی کو اغوا ءاور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش سنگھ نے جمعہ کے روز بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران پولس کی گشتی ٹیم نے گاؤں لہارو اور گاؤں تلہی کو جوڑنے والے چوراہے پر ایک بائک کو روکنے کی کوشش کی، جس پر بدمعاش نے پولیس ٹیم پر گولی چلا دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی جرائم پیشہ کی شناخت توحید (24) ساکن اوراس تھانہ، اناؤ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولس نے ملزمان سے ایک 315 بور پستول، ایک زندہ کارتوس اور ایک خالی کارتوس برآمد کر لیا۔
زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) اوراس لے جایا گیا، جہاں سے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے 10 فروری کو اپاسنا (19) کو اغوا کرکے قتل کرنے اور لاش کو تلہی گاؤں کے جنگلوں میں چھپانے کا اعتراف کیا۔
اس معاملے میں اوراس تھانے میں پہلے ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر پولس اپاسنا کی لاش کی تلاش کر رہی ہے۔