جگناتھ مندر کے اندرونی حصے کی ویڈیو وائرل کرنے والے نوجوان سے پوچھ گچھ

پوری: اڈیشہ کے پوری میں واقع جگناتھ مندر کے اندرونی حصے کی ویڈیو وائرل کرنے والے نوجوان سے پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے۔

19 جنوری کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے بانکے بہاری اننت جمعرات کے روز سنگھ دوار تھانے میں پولس کے سامنے پیش ہوئے۔

انسٹاگرام پر مندر کے اندرونی نظارے اپ لوڈ ہونے اور وائرل ہونے کے بعد مندر کے کئی اہلکاروں نے مندر انتظامیہ سے شکایت درج کرائی۔

اس کے بعد مندر انتظامیہ نے پولس کو شکایت درج کرائی اور پولیس نے نوجوان کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔

دریں اثناء، بانکے بہاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مندر کی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا۔

جگناتھ مندر کے اندرونی حصے کی ویڈیو بنانے پر پولس نوجوان سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *