ماہانہ 2500 روپئے مالی امدا کی آئندہ ماہ سے اجرائی: ریکھاگپتا

نئی دہلی(آئی اے این ایس) حلف برداری سے پہلے ریکھاگپتا نے تیقن دیاکہ ان کی حکومت اہل خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو اپنے دس سالہ دورحکومت میں کئے گئے اقدامات کیلئے جوابدہ بنایاجائے گا۔

ریکھاگپتا نے اپنی رہائش گاہ کے باہر نامہ نگاروں کو بتایاکہ ماہانہ امداد کی پہلی قسط 8مارچ کو بین الاقوامی یوم خواتین تک اہل خواتین کے کھاتوں میں جمع کرادی جائے گی۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل اپنے انتخابی منشور میں اعلان کیاتھا کہ برسرِ اقتدار آنے پر وہ اہل خواتین کو 2500 روپئے ماہانہ مالی امداد دے گی۔اس کا یہ اعلان عام آدمی پارٹی کی جانب سے ماہانہ 2100 روپئے کی ادائیگی کے اعلان کو ردکرنے کیلئے تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *