
ویٹیکن سٹی: ویٹیکن سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، جہاں 88 (اٹھائیسی) سالہ پوپ فرانسس اِس وقت روم کے جیمیلی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، انہیں سانس کی بیماری لاحق ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے بائی لیٹرل نمونیا، یعنی دونوں پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن کی تشخیص کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پوپ فرانسس کا کورٹیسون اور اینٹی بائیوٹکس کے ذریعہ علاج حاصل کیاجارہا ہے، لیکن ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ اس بیماری سے شاید نہ بچ سکیں۔ اسی لیے، انہوں نے اپنی ممکنہ جانشینی سے متعلق بھی چند اہم فیصلے کر لیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، اسی ماہ کے آغاز میں پوپ فرانسس نے اپنے قریبی ساتھی، کارڈینل جیووانی باتیستا کی مدت ملازمت میں توسیع کی، جو ویٹیکن کے اندر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے انتقال کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے، تاہم اندرونی ذرائع ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں، حتیٰ کہ وہ ہفتہ وار اینجلس دعا میں بھی شرکت نہیں کر سکے، جو کہ ایک غیر معمولی بات ہے۔
2013 میں پوپ بننے والے فرانسس کو ان کی ترقی پسند سوچ اور چرچ میں اصلاحات کے لیے یاد رکھا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ ویٹیکن میں آنے والے دنوں میں کیا پیشرفت ہوتی ہے۔