ریاسی سڑک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق

جموں: ریاسی جموں کے مجالتا علاقے میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ریاسی کے مجالتا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں زخمی ہوئے نوجوانوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہوسکے۔

متوفین کی شناخت 32سالہ وجے کمار ولد نند لال بھگت ساکن کبیر محلہ ریاسی اور 27سالہ ونود کمار شرما ساکن رامکوٹ کٹھوعہ کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *