ریکھا گپتا دہلی کی شالی مار باغ سیٹ سے پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی بندنا کماری کو 29,595 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے تھے، جس میں بی جے پی نے 26 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 70 میں سے 48 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ عام آدمی پارٹی 22 سیٹوں تک محدود ہو گئی۔