پارلیمنٹ سیشن میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر جامع مباحث کا مطالبہ: اویسی

[]

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں جسے حکومت نے طلب کیا ہے، چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی مباحث کا مطالبہ کیا حتیٰ کہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ”ایک ملک ایک الیکشن، سے متعلق کوئی بھی بل غیر قانونی ہوگی۔

انہوں نے این ڈی اے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر جامع مباحث کرائے۔ چین نے ہماری 2ہزار مربع کیلو میٹر زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ ہم، پہلے ہی حکومت سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرچکے تھے۔

ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، خصوصی سیشن میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر جامع مباحث کرائیں گے۔ ڈیسپانگ اور ڈیمچوک میں ہم، اپنی زمین کھوچکے ہیں۔اسد الدین اویسی نے جمعرات کی شب، حیدرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

اویسی نے دعویٰ کیا کہ، سرحد پر 25پٹرولنگ پوائنٹس پر ہم گشت کرنے کے بھی قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں تحفظات کی 50 فیصد حد کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ روہنی کمیشن (اوبی سی ذیلی زمرہ بندی) نے بھی اپنی رپورٹ داخل کردی ہے۔

خصوصی اجلاس میں ایک ملک ایک الیکشن بل پیش کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کی کوئی بل متعارف کی جاتی ہے تو وہ غیر قانونی رہے گی۔

وفاقیت، آئین کے بنیادی ڈھانچہ کا حصہ ہے۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کو اکثریت نہیں ہے۔ ریاستی اسمبلیاں، اسے منظور نہیں کریں گی۔ اپوزیشن حکومت والی ریاستیں اسے قبول نہیں کریں گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *