
جے پور: راجستھان کے چتور گڑھ ضلع کے کپاسن تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک شخص کو غیر قانونی کیپڈ بندوق کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر جوشی نے بتایا کہ کپاسن پولیس اسٹیشن آفیسر رتن سنگھ کی ہدایت پر کل شام گشت اور ناکہ بندی کے دوران پولیس ٹیم نے ملزم آزاد خان (46) ساکن رگھوناتھ پورہ تھانہ کپاسن ضلع چتور گڑھ کے قبضے سے بغیر لائسنس کے ایک کیپڈ بندوق برآمد کی۔
پولیس نے اس معاملے میں ملزم آزاد خان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔