ایران ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے، جنرل سلامی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے امام حسین ع یونیورسٹی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب نے سائنسی میدان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے میدان میں سپاہ نے کئی حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 جنرل سلامی نے مزید کہا: سپاہ پاسداران ٹیکنالوجی کے سول حصے کو ظاہر کرنے کے لیے تیار ہے جس سے متعلقہ ماہرین، اساتذہ اور طلباء کی جانکاری اور علمی پیشرفت کے لئے پیش کیا جا سکتا ہے، البتہ یہ علمی کیمپوں کے فریم ورک میں پیش کیا جائے گا۔ 

جنرل سلامی نے واضح کیا کہ ملک کے خلائی شعبے کی تمام کامیابیاں پابندیوں کے دوران حاصل ہوئیں، اب ہمارے لئے سیٹلائٹ بنانا آسان ہو گیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ رہبر معظم انقلاب کی ہدایات کی روشنی میں ملک کی میزائل پاور کو سو فیصد بڑھائیں گے۔

میجر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ ہم ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہوچکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *