حیدرآباد: گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ میں طلباء طالبات کے زیادہ سے داخلوں کو یقینی بنانے اورمزید تعلیمی شعوربیدارکرنے کی غرض سے پرنسپل ڈاکٹر پی سیلما راجکماری کی ہدایت پر لکچررس ڈاکٹر صالحہ شاہین ‘محترمہ ساجدہ بیگم ‘ محترمہ نکہت فاطمہ اور محترمہ قدسیہ مریم نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 ( چارمینارزون ) کا دورہ کیا۔
انچارج جناب محمد جہانگیر نے ان لکچررس کی آمد پر اظہار مسرت کرتے ہوۓ خیر مقدم کیا اور طلباء وطالبات سے ملاقات کرائی جناب محمد جہانگیر نے لکچررس کے وفد کو بتایا کہ گزیٹیڈ صدر معلمہ محترمہ موپیڈی اوما نے بطورخاص ایس ایس سی امتحان دینے والے طلباء وطالبات کو ہدایت دی ہے کہ وہ دل لگاکر پڑھیں اور اپنی کامیابی کے مقصد کو پورا کریں ۔
انہوں نے بتایا کہ دہم جماعت کی کلاس ٹیچر محترمہ مہر حبیب کے علاوہ تمام مضامین کے اساتذہ دہم جماعت کے ہمیشہ بہتر آنے والے نتائج کی طرح جاریہ سال کے نتائج سے متعلق بھی پُر امید ہیں
گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ کی سیوکس وہسٹری لکچررڈاکٹر صالحہ شاہین نے بتایا کہ چنچل گوڑہ کالج میں کشادہ جماعتوں کے ساتھ پُر فضاتعلیمی ماحول پایا جاتاہے ایچ ای سی (اردو میڈیم ) کے علاوہ بی پی سی ‘ ایم پی سی ‘ سی ای سی ( اردو اورانگلش میڈیم ) سے تعلیم حاصل کرنے کی بہتر سہولیات حاصل ہیں۔
مضمون واری تمام لکچررس کی خصوصی دلچسپی اور طلباء وطالبات کی محنت کی وجہ ہر سال چنچل گوڑہ کالج کے انٹر میڈیٹ کے نتائج بہت ہی شاندار ہوتے ہیں ڈاکٹر صالحہ شاہین نے بتایا کہ لڑکے اور لڑکیوں کو انٹر میڈیٹ کامیاب کرنے کے بعد اسی کالج کے احاطہ میں ڈگری کالج کی بھی شاندار سہولت حاصل ہے اس کے علاوہ طلباء وطالبات سنٹرل اور اسٹیٹ اسکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ملابار جیولرس کی جانب سے اب تک طالبات کو سال میں ایک بار اسکالر شپ کی شکل میں بھاری رقم دی گئی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ اردو اور انگریزی میـڈیم میں تعلیم کی سہولت کے پیش نظر بڑی تعداد میں اولیائے طلباء اس کالج میں اپنے بچوں کو داخلہ دلانے کے لئے اولین ترجیح دیتے ہیں انہوں نے بتایا کہ کالج کے اوقات دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں انہوں نے طلباء وطالبات سے دہم جماعت کے بعد بھی تعلیم جاری رکھنے کا عہد لیا
جس پرطلباء و طالبات نے آگے بھی اپنی تعلیم جاری رکھنے کا وعدہ کیا اکنامکس لکچررمحترمہ ساجدہ بیگم نے طلباء وطالبات کو مشورہ دیا کہ وہ دہم جماعت کے اپنے تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ تعلیم کے بغیر ہم سماج میں مستحقہ مقام حاصل نہیں کرسکتے کامرس لکچررمحترمہ نکہت فاطمہ نے طلباء وطالبات سے کہا کہ وہ ایس ایس سی کے بعد بہر صورت تعلیم جاری رکھیں
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسانی زندگی نا مکمل کہلائی جاتی ہے تعلیم سے ہی ہم زندگی میں بہت کچھ انقلابی تبدیلیاں لاسکتے ہیں زوالوجی لکچررمحترمہ قدسیہ مریم نے طلباء وطالبات سے کہا کہ وہ ایس ایس سی امتحان کی اچھے سے تیاری کریں صرف پاسنگ مارکس سے ہم تعلیمی میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتے ہر مضمون میں زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنے کو اپنامقصدبنائیں
تب ہی ہم اپنی کامیابی کی سچی خوشی کو پاسکتے ہیں انہوں نے بطورخاص طالبات سے کہاکہ وہ اپنی موجودہ پڑھائی میں مکمل دلچسپی کا مظاہرہ کریں مدرس جناب محمد حسام الدین نے چنچل گوڑہ جونیر کالج کے لکچررس کی آمد پر اظہار مسرت کرتے ہوۓ کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے لکچررس نہ صرف از خود آکر طلباء وطالبات میں تعلیمی شعور بیدار کررہے ہیں
بلکہ انہیں کالج میں داخلوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کررہے ہیں جناب محمد حسام الدین نےطلباء وطالبات کو بتایا کہ جس طرح پرائمری سےلیکر دہم جماعت تک حکومت کی جانب سے طلبہ کو سہولیات دی جاتی ہیں اسی طرح سرکاری کالجس میں مفت داخلوں کے علاوہ درسی کتابیں ‘ دوپہر کا کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے مختلف ادبی اور تہذیبی پروگراموں کے ذریعہ طلباء وطالبات میں انعامات کی تقسیم کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
معلمہ محترمہ مہر حبیب نے لکچررس ڈاکٹر صالحہ شاہین ‘ محتامہ ساجدہ بیگم ‘ محترمہ فاطمہ اور محترمہ قدسیہ مریم کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر ظاہر کی کہ طلبہ اپنے تعلیمی سفر کو مزید جاری رکھیں گے اس موقع پرمدرس جناب ایس پانڈو’ معلمات محترمہ روحی فاطمہ ‘ محترمہ اخترالنساء ‘ محترمہ امة الرحمٰن بشری ‘ محترمہ طاہرہ بیگم ‘ محترمہ بی مادھوی ‘ محترمہ کے ونیتا بھی موجود تھے جناب سید معین نے انتظامات میں حصہ لیا۔