ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایئرپورٹ پر ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق، طیارے میں کل 80 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر ایئرپورٹ کے عملے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

حال ہی میں کئی فضائی حادثے پیش آچکے ہیں، جس سے لوگ ہوائی سفر کرنے سے خوفزدہ ہو رہے ہیں۔ پچھلے دس دنوں میں چار بڑے طیارہ حادثات ہوئے، جن میں تقریباً 80 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

حال ہی میں امریکہ کے ایریزونا میں اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر دو پرائیویٹ جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے، جس میں ایک شخص ہلاک اور چار مسافر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

 

اب کینیڈا میں لینڈنگ کے دوران طیارے کے الٹنے کا حادثہ بھی تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *