امیر قطر شیخ تمیم حمادالثانی کی دورہ ہند پر آمد (ویڈیو)

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے خصوصی جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج شام ایرفورس اسٹیشن پالم میں امیرقطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا خیرمقدم کیا۔

دونوں قائدین گرمجوشی کے ساتھ بغل گیر ہوئے جس سے کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔

وزارت خارجہ نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک مخصوص دوست سے خصوصی جذبہ خیرسگالی میں وزیراعظم نریندرمودی نے امیر قطر ہز ہائی نیس شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ہندوستان کے دوسرے سرکاری دورہ پر نئی دہلی پہونچنے پر ایرپورٹ پر اُن کا خیرمقدم کیا۔

اس دورہ سے ہند۔ قطر رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ شیخ تمیم بن حماد الثانی وزیراعظم نریندرمودی کی دعوت پر ہندوسان کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ مارچ 2015 کے بعد سے ان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ امیر قطر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے جس میں وزراء سینئر عہدیدار بھی شامل ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *