خبر پہ شوشہ۔ ایک طرف “ہتھکڑی” تو دوسری طرف محبت کی بیڑی “منگل سوتر”

ریاض ۔ کے این واصف

“امریکہ کی دلہن اور ہنمکنڈہ کا دلہا” کی سرخی کے ساتھ اسی نیوز پورٹل (اردو لیکس) پر ایک خبر شائع ہوئی۔ خبر یہ تھی کہ تلنگانہ کے رہنے والا ایک نوجوان انجینئر جو دس سال سے امریکہ میں ملازمت کررہاتھا ایک امریکی لڑکی کے دام الفت میں گرفتار ہوگیا۔

 

محبت کی یہ آگ “دونوں طرف تھی برابر لگی ہوئی”۔ ستیش چندرا اور جسیکا نے اپنی محبت کو انجام تک پہنچانے شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا فیصلہ کیا۔ پیار کے پنچھیون نے ہندوستان کے لئے پرواز بھری اور ضلع ورنگل میں ہندورسم و رواج کے مطابق شادی کی رسم انجام پائی۔

 

ایسے واقعات تو برسوں سے ہوتے آرہے ہیں مگر اس واقع کی خاص بات یہ رہی کہ جس دن امریکہ میں گرفتار کئے گئے ہندوستانیوں کو بیڑیوں اور ہتھکڑیوں میں باندھ کر ان کے وطن واپس بھیجا گیا اسی روز ایک ہندوستانی نوجوان نے تاحیات محبت کی قید مین جکڑتے ہوئے امریکی لڑکی کے گلے میں منگل سوتر پہنایا۔ “وسودیوا کٹمھ بکم”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *