مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر “نبی بری” نے بیروت ہوائی اڈے کے حوالے سے حالیہ واقعات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروازوں کا مسئلہ ایران اور لبنان کی حکومتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے اور ہم کبھی بھی صیہونی رژیم کو ہمارے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سخت لہجے میں کہا: ہم اسرائیل کی کالونی نہیں ہیں اور ہم لبنان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کو فوری طور پر لبنان کے قومی مفادات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔