حیدرآباد کے مضافات میں دن دہاڑے قتل کی سنسنی خیز واردات

میڑچل۔ شہر کے مضافاتی علاقے میڑچل میں دن دہاڑے ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

اتوار کی شام  25 سالہ امیش ساکن میڑچل پر دو حملہ آوروں نے اچانک حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے چاقو سے متعدد وار کرکے اسے شدید طور پر زخمی کر دیا جس کے باعث زخمی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

 

یہ واقعہ سرعام پیش آیا لیکن حملہ کی وحشت کے باعث کوئی بھی مداخلت کرنے کی ہمت نہ کر سکا۔ واردات کے بعد ملزمین مقام واقعہ سے فرار ہو گئے۔

 

مقامی عوام کی اطلاع پر میڑچل پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ملزمین کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا‌ جائزہ  حاصل کررہی ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا ہے حملہ آور قاتل کے بھائی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ملزمین کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *