
بھدوہی (یو پی) (پی ٹی آئی) اتر پردیش میں ایک مدرسہ کی تعمیر کو پولیس نے روک دیا۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مدرسہ کی تعمیر کے لئے اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پیش کردہ شکایت کے بعد ضلع بھدوئی میں مدرسہ کی تعمیر کو روک دیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیمنیو مانگلک نے بتایا کہ یہ تعمیر جودھا پور مو ضع کی اراضی پر کی جارہی تھی۔ اور اس سلسلہ میں اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔
یہ واقعہ ضلع کے سوریا پولیس اسٹیشن علاقہ میں پیش آیا۔ تعمیر کے دوران عمارت مسجد جیسی دکھائی دے رہی تھی۔ موضع کے صدر شری رام یادو نے 13 فروری کو پولیس میں شکایت پیش کی اور الزام عائد کیا کہ یہ تعمیر غیر قانونی ہے۔
ایس پی نے کہا کہ شکایت وصول کرنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم نے تحقیقات کی جس کے بعد اس بات کا علم ہوا کہ مسجد یا مدرسہ کی تعمیر کے لئے اجازت حاصل نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیر کرنے والے افراد کوئی اجازت نامہ پیش نہیں کرسکے۔
جس سے اس بات کا علم ہو کہ مسجد یا مدرسہ کی تعمیر کے لئے اجازت حاصل کی گئی ہو۔ فوری طور پر تعمیر روک گئی۔ یہ بات سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتائی اور کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کو روانہ کردی گئی ہے۔ ان کے حکم کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف ایک کیس درج کیا جائے گا۔ ایس پی نے کہا کہ سو ریہ وا پولیس اسٹیشن کے انچارج اروند کمار گپتا پر فرائض میں لاپرواہیوں کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔