ٹرمپ ایران کے ساتھ براہ راست اور خفیہ مذاکرات کے خواہاں ہیں، سعودی چینل کا دعویٰ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی چینل “الحدث” نے یورپی ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ براہ راست اور خفیہ مذاکرات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ جوہری مسئلے کے حوالے سے تہران کے ساتھ براہ راست اور خفیہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

  ٹرمپ اکتوبر 2025 سے پہلے جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو جے سی پی او اے کی آخری تاریخ ہے۔ 

 مذکورہ یورپی ذریعے نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ میں کوئی حکومت ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ یقینی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ہے اور وہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئے معاہدے میں جوہری مسئلے کے علاوہ دیگر مسائل کو بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے!

یاد رہے کہ 2015 میں ایران، امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری معاہدہ طے پایا تھا لیکن ٹرمپ یکطرفہ طور پر 2018 میں اس سے دستبردار ہو گئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *