اعظم گڑھ میں 79 عدم موجود (فرضی) مدارس کے خلاف مقدمہ

اعظم گڑھ: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں جانچ کے دوران بڑے پیمانے پر عدم موجود مدرسوں کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ ایک شکایت کے بعد 2022 میں حکومت کے ذریعہ ایس آئی ٹی کو اس معاملے کی جانچ سونپی گئی تھی۔

اور اس کے بعد اب حکومت کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔اعظم گڑھ کے ایس پی دیہات چراغ جین نے بتایا کہ آج تک عدم موجود 219 میں سے کل 79مدارس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جاچکا ہے بقیہ کی جانچ جاری ہے۔

اس میں سب سے زیادہ تحصیل پھولپور میں 11مدارس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جین نے بتائی اکہ ایس آئی ٹی کے ذریعہ مدرسہ پورٹل پر درج کئے گئے فرضی ڈاٹا کی جانچ کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *