مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کے الفتح اتحاد کے سینئر رہنما عدی عبدالہادی نے کہا کہ بیروت کے لئے ایرانی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ امریکی حکام کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاندانہ اقدام کی تین وجوہات ہیں کہ پہلی وجہ، لبنانی خاندانوں کو اس ملک کے جنوب میں واپس جانے اور آباد ہونے سے روکنا ہے۔ دوسری، مزاحمت کے خلاف لبنان میں اندرونی کشیدگی اور خانہ جنگی پیدا کرنا اور تیسری وجہ، لبنانی تاجروں اور خاندانوں کے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو روکنا ہے۔
عبدالہادی نے واضح کیا کہ اس اقدام کا کوئی قانونی اور منطقی جواز نہیں ہے لیکن لبنان کی کٹھ پتلی حکومت امریکی اشاروں پر ناچنے لگی ہے۔
دوسری طرف لبنان کے شہروں پر صیہونی رژیم کی دہشت گردی اور جارحیت کے پر نام نہاد ثالث ممالک اور جنگ بندی کی نگران کمیٹی کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی پروازوں کو بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے سے روکنے پر لبنانی شہریوں میں غصے اور احتجاج کی لہر دوڑ گئی ہے۔