بہتر زندگی کی تلاش میں لگ گئی ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پیروں میں زنجیر، امریکہ سے ڈپورٹ ہوئے نوجوانوں کی درد بھری کہانی

دلجیت سنگھ نے ہوشیار پور میں میڈیا کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “ہمارے پیروں میں زنجیریں تھیں اور ہاتھوں میں ہتھکڑی بھی تھی۔” پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے کُرالا گاؤں کے اصل باشندہ دلجیت ان 116 غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن میں شامل ہیں جنہیں امریکی طیارے سے ہفتہ کی رات امرتسر ہوائی اڈے لایا گیا۔ سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ‘ڈنکی’ (غیر قانونی) راستے سے امریکہ لے جایا گیا تھا۔

دراصل ‘ڈنکی’ راستہ وہ غیر قانونی اور جوکھم بھرا راستہ ہے جس کا استعمال تارکین وطن امریکہ میں داخل ہونے کے لیے کرتے ہیں۔ سنگھ کی اہلیہ کمل پریت کور نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو ‘ٹریول ایجنٹؕ’ نے دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریول ایجنٹ نے سنگھ کو سیدھی پرواز سے امریکہ لے جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے بجائے انہیں غیر قانونی طریقے سے لے گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *