4 فیصد ریزرویشن کا کمال! اقلیتی طلبہ نے ریاستی رینک میں لہرایا پرچم : محمد علی شبیر

تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے  کاماریڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بی سی-ای زمرہ کے تحت غریب مسلمانوں کو دیا جانے والا 4 فیصد تحفظات تعلیمی میدان میں نمایاں پیش رفت کا سبب بن رہا ہے۔

 

کلا بھارتی آڈیٹوریم میں ریاستی رینک حاصل کرنے والے طلبہ کی تہنیتی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے انہوں نے سندیپنی جونیئر کالج کے نمایاں طلبہ کو نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر اسماء جبین نے بی پی سی سیکنڈ ایئر میں دوسرا، سَتویکا نے ایم پی سی سیکنڈ ایئر میں تیسرا، کے اکشیا نے ایم پی سی فرسٹ ایئر میں دوسرا اور عائشہ صدیقہ نے بی پی سی فرسٹ ایئر میں چوتھا مقام حاصل کیا۔

 

شبیر علی نے کہا کہ طالبات تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے نئی مثال قائم کر رہی ہیں، خاص طور پر دیہی اور معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والی طالبات کی کامیابی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی-ای پالیسی نے اقلیتی طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں سے کاماریڈی ضلع کا نام روشن ہوا ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ محنت، رہنمائی اور مواقع ملنے پر طلبہ بلند مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کے کردار کی بھی ستائش کی اور طلبہ کو مزید محنت کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کانگریس حکومت کے تعلیم کے شعبہ کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *