
ضلع کلکٹر کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ ۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں حیرت انگیر واقعہ
نرمل۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کسی نامعلوم شخص نے ضلع کلکٹر کے نام سے ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا۔ ذرائع کے مطابق یہ فرضی اکاؤنٹ ضلع کلکٹر ابھیلاش ابھینو آئی ای ایس کے نام سے تخلیق کیا گیا ہے جس میں ان کی اصل تصویر کا بھی استعمال کیا گیا تاکہ اکاؤنٹ کو حقیقی ظاہر کیا جا سکے۔
اس معاملے کا پتہ چلنے پر ضلع کلکٹر نے فوراً سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سے شکایت درج کروائی۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جعلی اکاؤنٹ پر یقین نہ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ جعلی اکاؤنٹ کس مقصد سے بنایا گیا تھا اور اس کے پیچھے کون لوگ ملوث ہیں۔ ایسے سائبر جرائم اکثر دھوکہ دہی، جعلسازی یا کسی اعلیٰ عہدیدار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔