کانگریس ایک ذمہ دار اپوزیشن کا فرض نبھائے گی اور عوام کے مسائل کو مضبوطی سے اٹھائے گی: دیویندر یادو

انڈیا اتحاد کے حوالے سے دیویندر یادو نے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد کی تشکیل بی جے پی کی تاناشاہی کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔ بی جے پی مسلسل ملک کو تقسیم کرنے اور آئین کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: ’’کانگریس ایک ذمہ دار اپوزیشن پارٹی ہے۔ بی جے پی حکومت کے ابتدائی تین چار ماہ کی کارکردگیوں کا انتظار کر رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ دہلی اسمبلی انتخاب میں عوام نے جو اسے مینڈیٹ دیا ہے اس پر وہ کھڑی اترتی ہے یا نہیں۔ بی جے پی کی اولین ترجیح دہلی کے مسائل کو حل کرنے کی ہونی چاہیے۔ دہلی کانگریس عوام کو متاثر کرنے والے مسائل کو مضبوطی سے اٹھائے گی، کیونکہ کانگریس دہلی کے لوگوں کو حق دلانے کے لیے پُرعزم ہے۔‘‘ مذکورہ باتیں دیویندر یادو نے کانگریس دفتر، راجیو بھون میں ہفتہ (15 فروری) کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہیں۔

دیویندر یادو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’بی جے پی کا دہلی میں پہلے سے چلی آ رہی اسکیموں کو دوبارہ شروع کرنے کی بات کرنا کوئی حیرانی والی بات نہیں ہے۔ کیونکہ مودی حکومت نے 2014 میں بھی یہی کام کیا تھا جب اس نے مرکز میں کانگریس حکومت کی منصوبوں کو نیا نام دے کر اپنا منصوبہ ظاہر کیا تھا۔ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ یہ لوگوں کی بھلائی کے لیے ہے یا نہیں؟ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو تو یہ بھی علم نہیں کہ یہ منصوبے عوام کی کس طرح بھلائی کرنے والے ہیں۔

دیویندر یادو نے اسمبلی انتخاب میں کانگریس پارٹی کی شکست کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم اسمبلی امیدواروں کی شکست کے وجوہات معلوم کرنے کے لیے اور زمینی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کر رہے ہیں۔ اس کے لیے پارلیمانی حلقوں کے اسمبلی حلقوں کے کانگریس امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ اسمبلی انتخاب کے نتائج سے سبق لینا اور ان کا تجزیہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل رہے گی تاکہ آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار ہو سکے۔‘‘

دیویندر یادو نے بی جے پی کے انتخابی اعلان کے حوالے سے کہا کہ ’’بی جے پی کے اعلانات پر یقین نہیں ہے کہ وہ حد سے زیادہ آلودہ جمنا کی صفائی حقیقت میں کریں گے، جمنا کو صاف تبھی مانا جائے گا جب کوئی گہری ڈبکی لگانے کے بعد بھی صحت مند رہے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے گی کہ وہ تمام انتخابی وعدوں کو پوری کر رہی ہے یا کھوکھلے وعدے کر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے جیسے 11 سالوں تک کیجریوال نے کیا تھا۔

دیویندر یادو نے عام آدمی پارٹی کے حوالے سے کہا کہ اگر ’شیش محل‘ کی غیرقانونی تعمیر یا سابق وزیر ستیندر جین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں عآپ لیڈران کو قانون کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے کیونکہ سچ سامنے آنا چاہیے۔ اگر عآپ لیڈران کے ہاتھ صاف ہیں تو انہیں تحقیقات سے نہیں ڈرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دہلی کانگریس نے سب سے پہلے شراب پالیسی میں بدعنوانی اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ 6 فلیگ اسٹاف روڈ کی تعمیر میں تمام اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی نے کچھ غلط نہیں کیا ہے تو سچائی سب کے سامنے آنی چاہیے، عآپ لیڈران کو تحقیقات کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ کانگریس ریاستی صدر نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اب یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ کیجریوال کی بدعنوانی کو سب کے سامنے لانے کے لیے دہلی اسمبلی میں 14 سی اے جی (کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل) رپورٹوں کو ایوان میں پیش کرے گی۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ بی جے پی ان رپورٹوں کو کیجریوال کے ذریعہ عام نہیں کرنے پر پارلیمنٹ میں رکھنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟

انڈیا اتحاد کے حوالے سے دیویندر یادو نے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد کی تشکیل بی جے پی کی تانا شاہی کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔ بی جے پی مسلسل ملک کو تقسیم کرنے اور آئین کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد صرف پارلیمانی انتخاب کے لیے تھا نہ کہ دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’’دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ کانگریس کا اتحاد پارٹی کی قومی قیادت دائرہ اختیار میں ہے نہ کہ کسی پردیش کے دائرہ اختیار میں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *