چیف منسٹر کے سی آر کو بہنوں نے راکھی باندھی

[]

حیدرآباد: پرگتی بھون میں رکشا بندھن تہوار کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔

اس موقع پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ان کی بہنوں نے راکھی باندھی، چیف منسٹر کو راکھی باندھنے والوں میں ان کی بڑی بہنیں لکشمی بائی، جئے اماں، للیتا اماں، چھوٹی بہن ونود اماں قابل ذکر ہے۔

کے سی آر نے بہنوں کی قدم بوسی کرتے ہوئے آشیرواد حاصل کیا۔ دوسری طرف ریاست بھر میں رکشا بندھن کا تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا گیا۔

بہنوں نے بھائیوں سے بے لوث بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھائیوں کے ہاتھوں پررنگ برنگے راکھی باندھے اور آشیرواد لیا۔ بھائیوں کی جانب سے بہنوں کو ہر خوشی و دکھ کے موقع پر ساتھ دینے کا تیقن دیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *