ایس پی رہنما منیش جگن اگروال گرفتار، احتجاج کے پیش نظر لکھنؤ پولیس الرٹ

سماج وادی پارٹی ویاپار سبھا کے قومی صدر اور سوشل میڈیا انچارج منیش جگن اگروال کو کل دیر رات لکھنؤ پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ سماج وادی پارٹی نے ان کی گرفتاری کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پرشیئر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے گھر اور سماج وادی پارٹی دفتر پر سیکوریٹی سخت کر دی گئی ہے۔

لکھنؤ پولیس نے منیش جگن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کے توسط سے سماج میں مسلسل بدامنی اور تشدد کی صورتحال پیدا ہونے کے قوی امکان ہیں اس لیے اس سے نپٹنے کے لیے منیش جگن اگروال کو گرفتار کرکے ان کے خلاف پیشگی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *